اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کرنے والے ایپکا ملازمین کو حراست میں لے لیا جب کہ قومی اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے مظاہرین لاٹھیاں برسا کر انہیں منشتر کردیا۔
تھانا آبپارہ اور اسلام آباد پریس کلب کے باہر مختلف شہروعں سے آئے ایپلا ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا تاہم احتجاج کا اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث پولیس نے درجنوں ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کے لئے اجازت نامہ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم احتجاج کرنے والے ایپکا ملازمین کا پاس اجازت نامہ نہیں تھا جس پر انہیں حراست میں لیتے ہوئے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملازمین نے قومی اسمبلی کے باہر بھی احتجاج کیا تاہم مشتعل مظاہرین نے اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور مظاہرین پر لاٹھیوں کی برسات کردی جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔