اسلام آباد: پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، 422 افراد زخمی

Protesters

Protesters

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 422 سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ مظاہرین اور پولیس کےدرمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

مظاہرین نے دوبارہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی ہے، پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے قریب پولیس اور مظاہرین کےدرمیان جھڑپ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک جھڑپوں میں 422 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پولی کلینک میں 31 پولیس اہلکاروں سمیت 210 زخمی منتقل ہوئے جبکہ پمزمیں 37 پولیس اہلکاروں سمیت 212 زخمی منتقل ہو چکے ہیں۔ادھر ڈی چوک پر ڈنڈا بردار مظاہرین نے پر دوبارہ حملہ کیا اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی پی ایف یوجے نے اسلام آباد میں صحافیوں پرتشدد کی مذمت کی ہے۔