اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پاک سیکریٹریٹ چوک پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے جاری ہیں، مظاہرین کی جانب سے وقفے وقفے سے پتھرائو اور پیٹرول بم پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے، پولیس اور ایف سی کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس اور مظاہرین میں تصادم میں 4 مظاہرین زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے ایک درخت کو بھی جلادیا۔واضح رہے کہ مظاہرین جب بھی وزیر اعظم ہائوس کی جانب بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں تو پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جاتی ہے، جس کے جواب میں مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھرائو کیا جارہا ہے، مظاہرین پیٹرول بموں سے بھی حملے کرر ہے ہیں۔