اسلام آباد : پولیس، رینجرز کا مشترکہ آپریشن،12 مشتبہ افراد گرفتار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا اور 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

آپریشن تھانہ سہالہ کے علاقے روات میں مشکوک افراد کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں پولیس رینجرز اور حساس اداروں نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران 12 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

مشتبہ افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس نے مشتبہ فراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔