اسلام آباد (جیوڈیسک) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی، دھکم پیل، کارکن حفاظتی حصار عبور کر کے نادرا چوک میں داخل ہو گئے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی تو پولیس اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی کارکن حفاظتی حصار توڑ کر نادرا چوک میں داخل ہو گئے لیکن جب کارکنوں نے مزید پیش قدمی کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا اور کارکنوں کو پیچھے دھکیلا۔
کارکن حفاظتی حصار کے لیے لگائے گئے کنٹینرز کو بھی پیچھے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پولیس ان کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔