لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد قابل تشویش ہے، پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی ہے حق پے مگر احتجاجی تحریک کے نام پر توڑ پھوڑ اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے گریز کرنا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر موجودہ ملکی صورتحال پر منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ یہ پاکستان ہم سب کا پاکستان ہے جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اور موجودہ سیاسی صورتحال میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کی بجائے پرامن احتجاج تک ہی محیط رہیں۔
، جو بھی گاڑیاں جلائی جائیں گی وہ ہمارے پاکستانی بھائیوں کی ہیں لہذا ہمیں ایسے منفی اقدامات سے گریز کرتے ہوئے اپنے آس پاس موجود ایسے شرپسند عناصر کی نشاہدی کرنا ہوگی جو ملکی بدنامی کا باعث بہیں ، اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان فون۔0300-8808076 0321-9424047