اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ون میں فائرنگ سے پولی کلینک کی نرس سمیت چار افراد قتل کر دیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی بیوی نرس اور اسکے اسٹاف کے ساتھی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، اسکے بعد دوسری جگہ جا کر سسر اور بہنوئی کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا۔
ملزم کے باہر نکلنے پر پڑوس سے ایک شخص نے فائرنگ کر کے اسکو زخمی کر دیا۔
ایس ایچ او سلیم رضا کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔