وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کیلئے پوری طرح متفق ہیں
Posted on September 25, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کیلئے پوری طرح متفق ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند عناصر نے ایک عرصہ سے ملکی سالمیت اور حکومتی رٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔
لیکن موجودہ حکومت ملک سے ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے پہلے قدم کے طور پر پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی اور دہشت گردی کے مسئلہ کو سیاسی انداز میں حل کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کا خاتمہ کرنے کیلئے 2002 ء سے لے کر 2013ء تک سابقہ حکومتوں نے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں اپنائی جس سے یہ مسئلہ شدت اختیار کر گیا۔