اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

Nawaz Sharif Khalid Maqbool

Nawaz Sharif Khalid Maqbool

اسلام آباد (جیوڈیسک) آج اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، تاہم باہمی اختلاف دوستانہ ماحول میں بات چیت کے ذریعے حل کیے جانے چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل اور نسرین جلیل پر مشتمل ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ اختلاف رائے کا مقصد ملکی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود ہونا چاہیے۔

ہمارا آئین تمام جمہوری قوتوں کو بات چیت کے لیے مناسب مواقع فراہم کرتا ہے۔وزیراعظم نے منتخب نمائندوں کو متحد ہوکرسندھ کی ترقی کے لیے کام کرنے پر زوردیا، انھو ں نے کہا کہ جماعتوں کےدرمیان اختلاف بات چیت کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔