قصور : اسلام آباد کے پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے حکومت نے لوڈشیڈنگ میں کمی کر دی۔صوبائی حکومت کی پولیس گردی کے باوجود اتنے بڑے اجتماع میں کارکنوں کی جانب سے ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا ،پر امن احتجاج ہی سمجھدار اور محبِ وطن کارکنوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریکِ انصاف قصور کے سیکرٹری اطلاعات سردار نبی احمد ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی فرینڈلی اپوزیشن کے زرئیے اپنے پانچ سال مکمل کئے اور عوام کا خوب خون چوسا اور اب کی بار پیپلز پارٹی مِل بانٹ کر اقتدار کو جھولنے کا خفیہ معاہدہ پر کار بند ہے مگر ہم عوام کی آواز بن کر ان کے حقوق کی جنگ ضرور لڑیں گے اگر یہ دونوں پارٹیاں یہ سمجتی ہیں کہ یہ اس طرح عوام کی آواز کو دبا نے میں کامیاب ہو جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے جو ان کا حال سابقہ حکومت سے بھی بدتر کر دے گی۔