اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکانے پولیس اہلکاروں پر تشدد کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا۔ دھرنے کے شرکا نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔
پولیس اہل کاروں نے بھاگ کراپنی جان بچائی۔ پولیس اہلکار جان بچانے کے لیے کنٹینر میں جاگھسے تو مظاہرین نے کنٹینر میں بھی ان پر تشدد کیا۔ مظاہرین نے سما ٹی وی کے کیمرامین پر بھی تشدد کیا اور کیمرا توڑ دیا۔