اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن چار دن کے لیے بند کر دیئے گئے۔ سی این جی اسٹیشن 8 اپریل کی صبح 7بجے تک بند رہیں گے۔
ذرائع کہتے ہیں اس طرح بچنے والی گیس بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
سوئی ناردرن نے فیصلے سے سی این جی ایسوسی ایشن کو آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن نے سی این جی ایسوسی ایشن کو بتایا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل کی مینٹی نینس کے باعث ٺ سی این جی اسٹیشنز کو گیس معطل رہے گی۔
ادھرسی این جی ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق حکومت یہ گیس پاور پلانٹس کو فراہم کرنا چاہتی ہے کیونکہ ڈیموں میں پانی کی قلت سے پن بجلی کی پیداوا ر کم ہو گئی ہے۔