اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسلام آباد سمیت پوٹھو ہار ریجن اور خیر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دوپہر 2 بج کر 53 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش میں 192 کلو میٹر گہرائی میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ل؛وگون کی بڑی تعداد اس وقت گھروں سے باہر موجود ہے اور ان میں شدید خوف پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی ملک کے مختلف علاقوں میں 7.1 شدت کا زلزہ آیا تھا جس میں 3 افراد جاں بحق جب کہ50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔