اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے ہلکی تو کبھی تیز بارش نے گرمی کو بھگا کر موسم ایک بار پھر سے سہانا کر دیا ہے
دھوپ کی تمازت کے بعد ہونے والی بارش نے اسلام آباد میں ایک بار پھر سے خوشگوار موسم کی رنگینیاں بڑھا دی ہیں ، وقفے وقفے سے ہلکی تو کبھی موسلا دھار بارش تو کبھی بادلوں کی اوٹ سے جھانکتا سورج موسم کی دلکشی میں اور بھی اضافہ کر رہا ہے۔
بہار کی آمد پر رنگ بدلتے پھول اور پودے موسم کی مہربانیوں پر نکھرے نکھرے نظارے پیش کرتے رہے ، چھٹی کا دن انجوائے کرتے شہری بھی موسم کے سحر میں ڈوبے نظر آئے ۔ دلکش موسم اور رم جھم کا حسین امتزاج قدرتی حسن کے دلدادہ افراد اور تفریح کے شائقین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔