اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال معمول سے بڑھ کر اقدامات کی متقاضی ہے۔ انہوں نے کمشنر اسلام آباد کو شہر میں تمام جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کر دی۔
چوہدری نثار نے کہا کہ موجودہ آپریشن کے تناظر میں سیکورٹی ادارے عوام اورحساس مقامات کا تحفظ یقینی بنائیں۔ موجودہ صورت حال معمول سے بڑھ کر اقدامات کی متقاضی ہے۔ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے، جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔