اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی۔
پو لیس ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکورٹی مزید سخت کی گئی ہے۔ مساجد، امام بارگاہوں ، اہم سرکاری عمارات اور تجارتی مراکز کی سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت پولیس ناکوں پر چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا۔ دریں اثناوزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے تھانہ کھرڑیانوالہ میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے ایم پی اے کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔