راولاکوٹ (سرفراز حسین سے ) جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پونچھ کے غیور عوام اپنی تاریخ مسخ ہونے دیں گے نہ اپنے اسلاف کے خلاف ہرزہ سرائی کو قبول کیا جائے گا حیرانگی کی بات ہے کہ سردار سکندر حیات خان جیسے رہنما کو بھی محسن کشمیر اور بانی صدر کے بارے میں معلومات تک نہیں سیاست یا شخصیات کا قد کاٹھ موٹائی یا لمبائی سے نہیں بلکہ کردار سے ناپا جاتا ہے اگر موصوف نے بانی صدر کے خلاف غیر مناسب الفاظ ادا کر کے کشمیریوں کی دل آزاری کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی بے توقیری نہیں کرتے مگر جو کوئی غازی ملت جیسی عظیم اور باکردار شخصیت کی ذات پر حملہ اور ہرزہ سرائی کرے گا اسے کسی صورت معاف نہیں کریں گے ایک عام فرد اور قومی ہیروز کے درمیان واضح فرق ہوتا ہے تحریک آزادی کے رہنمائوں سے بھی ہم واقف ہیں اور تاریخ سے بھی ہم قوم کے ان محسنوں کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں غیر معیاری باتیں ہمارا شیوہ نہیں مگر ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں انہوں نے مزید کہا کہ موصوف آزادکشمیر کے باکردار اصول پرست، تاریخ کے ہیرو اور بانی صدر کے خلاف ادا کئے گئے الفاظ فوری واپس لیں۔
____________ ________________
اسلام آباد (سرفراز حسین سے) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے گزشتہ روزوزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم پاکستان نے سردار محمد مسعود خان کو صدر آزاد کشمیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں آزا د کشمیر کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال ، امن و امان ، مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزاد ی کشمیر ، بھارتی افواج کے نہتے کشمیری نوجوانوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے عالمی سطح پر کوششوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صد ر آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کو ریاستی حکومت کی تین ترجیحات ، جدوجہد آزادی کشمیر ، گڈ گورنینس اور ریاست کی معاشی خوشحالی و ترقی سے آگاہ کیا ۔ سردار مسعود خان نے بتایا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام متحد ہو کر آئندہ برسوں میں ان اہداف کے حصول کے لیے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر قدرتی وسائل اور فطری حسن سے مالا مال ہے ۔وہاں کے لوگ ترقی کی منازل جلد از جلد طے کرنے کے لیے پر جوش ہیں۔ آزاد کشمیر کے لوگ با شعور ، تعلیم یافتہ اور محنتی ہیں ۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے نئے صدر محمد مسعود عبداللہ پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ حکومت پاکستان اور وہ خود حکومت آزاد کشمیر سے اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز کی قلت نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام طویل عرصے سے مظالم کا شکار ہیں۔ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کوششیں تیز تر کی جائیں گی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آزاد کشمیر کی معاشی ترقی میں وہ ذاتی دلچسپی لیں گے ۔ انفراسٹرکچر کو ترجیح دی جائے گی ۔ موجودہ شاہرات کو اپ گریڈ کریا جائے گا اور نئی سڑکیں تعمیر ہوں گی ۔ سیاحت کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں حکومت آزاد کشمیر کے عزم اور منصوبہ بندی کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے درمیانے اور بڑے سائز کی ہائیڈروپاور پراجیکٹس آزاد کشمیر کو توانائی کے حوالے سے خود کفیل بنا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع خصوصاً دور دراز علاقوں کو صحت کی بنیادی اور جدید سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔
____________ ________________
راولاکوٹ (سرفراز حسین سے ) چھٹافہیم شہید والی بال ٹورنامنٹ ٹوپہ کلب نے جیت لیا جھولا ناڑہ میں منعقدہ ڈے اینڈ نائٹ ٹورنامنٹ میں آزادکشمیر کی سولہ نامور ٹیموں نے حصہ لیا گزشتہ روز اس ٹورنامنٹ کا فائینل فہیم شہید کلب اور ٹوپہ کلب کے درمیان ہوا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹوپہ کلب نے جیت لیا فائینل مقابلے میں شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود رہی جنہوں نے ہر دو ٹیموں کو دل کھول کر داد دی جبکہ فہد نسیم ، مدثر ظہور،واجد ممتاز،مظہر آغا، ماجد اسلم،کاشان نسیم، جاوید جان، طارق خلیل اور دیگر نے بھی اس اختتامی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ صحت مند سرگرمیاں معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ٹورنامنٹ کمیٹی ہر سال بروقت اس کا اہتمام کرتی ہے جو شہید فہیم کی روح کی تازگی کے ساتھ ساتھ اس کی یاد دلانے اور اسے خراج تحسین پیش کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ہم اپنے اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے اس موقع پر فہیم شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔#
____________ ________________
President ajk
راولاکوٹ (سرفراز حسین سے ) مسلم لیگ ن حلقہ چار پونچھ کے صدر سردار عاشق خان نے پارٹی کارکنوں کا اہم اجلاس چار ستمبر کو پانیولہ کے مقام پر طلب کر لیا جس میں اہم تنظیمی امور سمیت عوامی فلاح و بہبود گزشتہ انتخابات کی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے ان کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق دن دس بجے منعقد ہونے والے اس اجلاس میں جملہ عہدیداران حلقہ اور قائدین شریک ہوں گے اور اہم فیصلے کئے جائیں۔#
____________ ________________
راولاکوٹ (سرفراز حسین سے ) سابق سپیکر اور آزادکشمیر کے سینئر پارلیمنٹیرین سردار سیاب خالد نے کہا ہے کہ حکومت مسلئہ کشمیر اجا گر کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی کشمیریوں کا قتل عام بھارت کی بزدلانہ حرکت ہے جس پر اقوام عالم کی چشم پوشی معنی خیز ہے کشمیری قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے وقار اور سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے نو منتخب صدر ریاست تجربہ کار ہیں جو کشمیریوں کی ہر فورم پر بہتر ترجمانی کریں گے اور مسلئہ کشمیر پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے عالمی برادری کشمیر میں جاری ظلم و بر بریت کو رکوانے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ان حالات میں وفاقی حکومت بھی سفارتی محاذ پر اپنی کاوشوں کو مزید بہتر کرے تاکہ زمینی حقائق کو تسلیم کروایا جا سکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ریاستی تشخص کی بحالی گڈ گورننس میرٹ کی بحالی اور شفافیت کو بہر صورت ترجیح دے گی حلقہ چار پونچھ میں سابقہ تعمیر و ترقی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے عوامی خدمت کی جائے گی تاکہ پارٹی کو مزید فعال موثر اور ناقابل تسخیر قوت بنایا جا سکے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے آزادکشمیر کے لئے پندرہ ارب روپے کے پیکیج کی منظوری پر ممنون ہیں جن سے آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنایا جا سکے گا۔#
____________ ________________
راولاکوٹ (سرفراز حسین سے ) مسلم لیگ ن حلقہ چار کے صدر سردار عاشق خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے نو منتخب صدر مسعود خان ریاستی تشخص کی بحالی، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسلئہ کشمیر کو حل کرنے سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کی مثبت ترجمانی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اس بارے میں دور اندیشی کا مظاہرہ کیا اور منجھے ہوئے سفارتکار،معاملہ فہم اور زیرک شخصیت کو صدر ریاست کے عہدہ جلیلہ پر فائز کیا جو تحریک آزادی کشمیر میں سود مند ثابت ہوں گے اس اجلاس میں چوہدری محمد اسلم خان ، سردار ممتاز ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور متفقہ قرارداد کے تحت نومنتخب صدر کو مبارکباد پیش کی۔#
____________ ________________
راولاکوٹ (بیورو رپورٹ ) انجمن تاجراں پانیولہ کے صدر سردار اشفاق خان نے کہا ہے کہ تاجروں کے جملہ حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے عوام کو ریلیف مہیا کریں گے شہر میں صفائی کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے گی تاجر سنت نبویۖ ہے جسپر عمل پیرا ہوا جائے تو عوامی خدمت بھی ہے اور افراد خانہ کی کفالت بھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے راجہ غلام عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے مزید کہا کہ انجمن تاجراں ضلعی انتظامیہ کی مشاورت اور ریٹیلرز سے تفصیلات کے حصول کے بعد انراخ جاری کرتی ہے جو کسی بھی شہر سے زیادہ نہیں تاہم عوام کو مزید ممکنہ ریلیف فراہم کرنے میں بھی کردار ادا کریں گے انہوں نے تاجروں سے کہا کہ آپ کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری اور عوام کو ریلیف مہیا کرنا آپ کا فرض ہے جس سے چشم پوشی نہ کی جائے۔# ____________ ________________
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) متیالمیرہ سے تعلق رکھنے ٹھیکیدار ار سردار محمد سعید خان نے کہا ہے کے سردار شفقت عزیز انتہائی باکردار نڈر اور دیانتدار آفیسر ہیں ان کا ناظم اعلیٰ جنگلات ہونا انکی محنت اور دیانتداری کا نتیجہ ہے ہم انھیں ناظم اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ____________ ________________
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے نظریاتی کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگانے اور ان کے حقوق غصب کرنیوالے سردار یعقوب خان کو صلہ مل گیا ہے یعقوب خان کے دور حکومت میں جس طرح کارکنوں کے حقوق غصب کیے گئے میرٹ کی پامالی کرپشن اور اقرباء پروری ایسا کبھی نہ ہوا ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماء سردار محمد سعید خان نے کیا یعقوب خان کو اب اپنی اوقات کا اندازہ ہو گیا ہو گا جس طرح عوام نے نے یعقوب خان پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دے کر کامیاب کیا تھا اسی طرح شکست سے بھی دو چار کیا ہے ۔ ____________ ________________
راولاکوٹ(سرفراز حسین سے) نومنتحب صدرِ ریاست مسعودخان کی راولاکوٹ آمد پر استقبال کے حوالے سے تیاریاں شروع۔مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس زیر ِ قیادت ضلعی صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ ضلعی سیکرٹریٹ راولاکوٹ میں منعقد ہوا ،مسعود خان کی یکم ستمبر کو راولاکوٹ آمد پر پرتپاک استقبال کرنے کا عزم ،لیگی عہدیداران و کارکنان کو حلقے ،یونین کونسلز اور وارڈ کی سطح پر کمیٹیاں بنا کر استقبال کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت ۔مسعودخان کا راولاکوٹ آمد پر تاریخی استقبال کریں گے،یکم ستمبر کو صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں تاریخی جلسہ منعقدکریں گے۔ لیگی مقررین۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردارارشد خان نیازی،ن لیگ ضلع پونچھ کے سینئر نائب صدر مسعود صدیق ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل زائد حنیف ،حلقہ صدر جہانگیر خان ، سیکرٹری اطلاعات ن لیگ پونچھ سجاد حنیف ، جنرل سیکرٹری حلقہ 3ڈاکٹر اشتیاق ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ 3قاری سفیر ، ذوالفقار ایڈووکیٹ ،بنجوسہ کے صد ر منظور خا ن،یو۔سی حسین کوٹ کے صدر منظور حسین ،سہیل خان ،یو۔سی سنگولہ کے صدر نذیر اعوان ،یوتھ رہنماء عمران اشرف ،خالد بشیر ،آصف اسحاق ، وجیہ الاسلام ،حمید خان ،حلیل خان ،جاوید خان ،ریاض خان ،وقاص عزیز ،راشد بشیر ،عامر اسلم ،شعیب بشیر ،عمران لطیف ،ایم ایس ایف ( این ) کے رہنماء سردار ناصر اسحاق ،خرم سرور ،طیب صواب ،مدثر نذیر ،شعیب بشیر ،مدثر قدیر ،خواجہ فاخر ،طلعت کبیر ،شعیب کلیم ،مدثر خان کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔