اسلام آباد(جیوڈیسک) میں سحری کے دوران بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کراچی کے متعدد علاقوں میں سحری کے دوان ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار کر دیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
شانگلا، ایبٹ آباد اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔