لاہور (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، وزیرستان ایجنسی اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں موسم خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کوئٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت استورمیں منفی 3، کالام منفی 2 اور ہنزہ میں0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پولن الرجی کے شکار مریضوں کو بتا دیں کہ آج اسلام آباد میں پولن کی تعداد 2,960 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔