اسلام آباد (جیوڈیسک) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس آج تیسرے دن بھی معطل رہی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کےدرمیان میٹرو کا یہ حسیں سفر شروع ہوئے ابھی ایک سال ہی گزراتھا کہ پرتشدد مظاہرین کے ایک وار نے رواں دواں زندگی کا پہیہ روک دیا۔
راولپنڈی سے اسلام آباد کے ریڈ زون کا رخ کرنے والے مظاہرین نے جناح ایونیو سے گزرتے ہوئے میٹرو کے اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، جنگلے کو توڑتے ہوئے اسٹیشن کے اندر داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ کی۔
میٹرو بس سروس کی بندش کو تین دن ہو چکے ہیں، شہریوں کی مشکلات ہر اگلے روز بڑھتی جا رہی ہیں، میٹرو بس جڑواں شہروں اسلام آباداورراولپنڈی میں زندگی رک سی گئی ہے، شہری منتظر اس کی جلد بحالی کے ہیں۔