اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مجموعی طور پر 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ بارش کے باوجود نالہ لئی میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے۔
اسلام آباد اور گردو نواح میں بارش سے راول ڈیم بھرنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
ایس ڈی او کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح ساڑھے سترہ سو فٹ تک پہنچ گئی ہے اور اب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف ڈیڑھ فٹ رہ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز بھی بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔