راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں جہلم ریلی میں زخمی کارکنوں کی عیادت کے بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقتدار کے نشے میں جہلم میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں درج ایف آئی آر جھوٹی اور سیاسی ہے جس کا عوام اور حکومت کو علم ہے۔ اس کیس میں ضمانت نہیں کروائیں گے۔ رہنماء تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کی بات بھی کرتی ہے اور اشتہاری بھی قرار دیتی ہے جو کھلا تضاد ہے۔
حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کرکے بڑی غلطی کرے گی۔ سندھ حکومت زہرہ شاہد کے قتل پر قانون کے مطابق کام کرے۔ کیا سندھ حکومت کو پی ٹی آئی کے سہارے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں کے لوگ رابطے میں ہیں اس حوالے سے بیس نومبر کو اجلاس ہو گا۔