اسلام آباد (جیوڈیسک) یوم آزادی کی تقریبات اور قومی پریڈ کے لیے ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو پر کنٹینر اور خار دار تاریں پہنچا دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون اور ڈپلومیٹک ان کلیو کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے سپرد کر دی گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کی نگرانی خصوصی کنٹرول روم سے کی جارہی ہے۔
قومی پریڈ 13 اور 14 اگست کی رات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہو گی۔ اس حوالے سے مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کی بھی خفیہ نگرانی کی جارہی ہے۔