اسلام آبادکے ریڈ زون میں ڈیوٹی کر کے جانے والی گاڑی کو حادثہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈیوٹی کر کے جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں 12 فوجیوں سمیت 15 افراد ذخمی ہو گئے۔اسلام آباد میں مری روڈ پر راول چوک سے فیض آباد جانے والی سڑک پر فوجیوں کی ڈیفنڈر جیپ بے قابو ہو کر قلا بازی کھاتی ہوئی۔

اسلام آباد جانے والی سڑک پر جا گری ، جس سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور ہائی ایس وین کو جزوی نقصان پہنچا۔ زخمی فوجی اہلکار کے مطابق پاک فوج کے جوان بلوچ لائٹ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے ریڈ زون میں اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے بعداپنے یونٹ آفس چکلالہ واپس جا رہے تھے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔