اسلام آباد کے ریڈ زون میں احتجاج روکنے کیلئے آرڈیننس تیار

Protest

Protest

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کو قانونی تحفظ دینے کے لئے نیا آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ہائی سیکورٹی زون میں پانچ سے زیادہ افراد کے کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ریڈ زون میں داخلے کا اختیار صرف اس ایریا میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ہوگا۔ بغیر اجازت داخل ہونے والے شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اجازت کے بغیر ریڈ زون میں داخل ہونے والے شخص کو قید اور جُرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ آرڈیننس کا مسودہ وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو بھجوا دیا گیا ہے۔