اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Earthquakes

Earthquakes

اسلا آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد، پشاور، شانگلہ، مالاکنڈ، لوئر دیر اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں افغانستان کا علاقہ جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔