اسلام آباد (جیوڈیسک) دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے ترنول کے علاقے سے مبینہ خود کش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کےمطابق سیکورٹی فورسز نے اسلام آباد کے علاقے ترنول سے پچیس سالہ مطیع اللہ نامی مبینہ دہشت گرد گرفتار کو کر لیا گیا ہے۔ دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماسٹر مائنڈ عبداللہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے جو خودکش حملہ آور کو میران شاہ سے اسلام اباد لایا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم مبینہ طور پر جی سکس ماتمی جلوس میں خود کش حملہ کرنا چاہتا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے ملزمان کوتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔