اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لئے پولیس کی نئی حکمت عملی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ بلیو ایئریا جیسے واقعہ کی صورت میں افسروں کو اہلیت کے مطابق ٹاسک دیئے جائیں گے۔

نئی حکمت عملی کے تحت دہشتگرد سے مذاکرات کے لئے الگ جبکہ رینجرز سے مدد لینے اور ایمبولینسز کے انتطامات کے لئے الگ افسر مقرر ہو گا۔ پولیس کو کارروائی کی ہدایت کے لئے الگ افسر کو ذمہ داری دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیو ایئریا واقعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی ریہرسل جلد کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔