اسلام آباد: ڈکیتی کی کوشش ناکام، 3 ڈاکو گرفتار

Robbery

Robbery

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سیکٹر جی الیون تھری کے ایک گھر میں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ اہل خانہ کی اطلاع پر تھانہ رمنا کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر کیپٹن ریٹائرڈ الیاس نے جیو نیوز کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق ناروال اور ایک ٹیکسلا کا رہائشی ہے،، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔