اسلام کسی بھی قسم کی شدت پسندی سے منع کرتا ہے، پی ٹی آئی

PTI

PTI

راولپنڈی (جیوڈیسک) سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے پی ٹی آئی پی پی 6 کے سیکرٹریٹ شکریال، اقبال روڈ، راجہ بازار، رتہ سمیت دیگر علاقوں میں اجتماعی قرآن خوانی کی گئی اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدر عامر کیانی، ضلعی صدر اعجاز خان جازی، جنرل سیکرٹری شاہد گیلانی، ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر ساجد علی قریشی، راول ٹائون کے صدر چوہدری اصغر، سیکرٹری اطلاعات اقبال سبحانی اور دیگر بھی شریک ہوئے، اس موقع پر واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا گیا

رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ اسلام کسی بھی قسم کی شدت پسندی سے منع کرتا ہے۔ بعدازاں پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ آشیانہ سنٹرسے کارکنوں کی ایک ریلی اسلام آباد کے ڈی چوک میں غائبانہ نمازہ جنازہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوئی۔