اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے رینجرز اور پولیس کمانڈوز کے ہمراہ تھانہ بنی گالا کے علاقے پنڈ بگوال میں چھاپہ مار کر 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔
سیکیورٹی فورسز نے تھانہ بنی گالا کی حدود میں پنڈ بگوال کے علاقے میں ریکی کر کے پولیس اور رینجرز کے کمانڈوز کی مدد سے چھاپہ مار کر 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ ملزمان سے اے کے 47 اور 12 بور پستول سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد کرلیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درک کر کے انھیں مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے تخریب کاری کے منصوبوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔