اسلام آباد میں سینیٹر محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں تحفظ پاکستان آرڈیننس، قومی سلامتی پالیسی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے ضابطہ اخلاق بنانے کے تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی صدارت میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں تعلیمی نصاب میں جنسی تعلیم سے متعلق مواد سمیت دیگر مختلف امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

ارکان نے اسلامی نظریاتی کونسل کا ترجمان مقرر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور کونسل کے درمیان رابطے کا فقدان ہے، ترجمان نہ ہونے کے باعث کونسل پر تنقید کو جواب نہیں دیا جا سکا، سندھ اسمبلی نے کونسل کے خلاف قرارداد منظورکی جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔