اسلام آباد میں حساس اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار

Terrorist

Terrorist

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں حساس اداروں نے خفیہ معلومات کی روشنی میں پولیس اور رینجرز کے ہمراہ شہزاد ٹاؤن، ترنول اور بہارہ کہو کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بارودی مواد اور اہم مقامات کے نقشے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی سے بتایا جارہا ہے، جو وفاقی دارالحکومت میں اہم مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کررہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔