اسلام آباد فائرنگ مسلح شخص سکندر اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
Posted on August 16, 2013 By Geo Urdu اسلام آباد
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں فائرنگ کرنیوالے مسلح شخص سکندر اور اس کی بیوی کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم محمد سکندر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں 9 دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں مسلح شخص سکندر کی بیوی کنول کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔سکندر کے خلاف دفعہ 80/ 7 کے تحت دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس پر اسے سزائے موت بھی دی جا سکتی ہے۔ سکندر اور اس کی بیوی کنول کو واقعہ کے بعد زخمی حالت میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو بچوں کو ستارہ مارکیٹ میں قائم ویمن تھانے میں رکھا گیا ہے۔