فیصل آباد (جیوڈیسک)وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں قومی جذبات کی بھرپور ترجمانی کی، کارکنوں سے گفتگو ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن زبان چلانا بھی جانتے ہیں اور نکالنابھی، اس لئے سونامی خان ہماری قیادت کے ساتھ مہذب زبان استعمال کیا کریں۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی قوم کے جذبات کی جرات کے ساتھ ترجمانی کی۔ پرویزمشرف کو ایوان اقتدار سے نکالنے اور جمہوریت لانے کا نام انقلاب تھا جو پہلے ہی آ چکاہے۔
جمہوریت میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بہترین چل رہی ہے۔ کوئی مائی کا لال ڈنڈے کے زور پر اسے ختم نہیں کرسکتا۔ ’’میاں ہاؤس‘‘ میں پارٹی کارکنوں اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دھرنے اب دھرنیاں بن چکے ہیں۔ وزیر اعظم کا استعفیٰ لینے کے لئے آنے والے اپنے 34 ساتھیوں کا استعفیٰ دے کر چلے گئے۔