لندن (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے احتجاجی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس کے باعث ایک دھرنا ختم اور دوسرا دم توڑ چکا ہے۔
تین روزہ نجی دورے پر برطانیہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں نے ملک کو بے انتہا معاشی نقصان پہنچایا ہے جسے ساری نسلیں چکاتی رہیں گے اور قوم ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے احتجاجی سیاست کو یکستر مسترد کردیا ہے جس کےباعث ایک دھرنا ختم اور دوسرا دم توڑ چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے جبکہ نئے صوبوں سے متعلق پارلیمانی اتفاق رائے پر یقین رکھتے ہیں۔