اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ ملک اس وقت دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اسلئے سیاسی معاملات کو مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا اس وقت احتجاج کے بجائے عمران خان کوچاہیے کہ وہ نقل مکانی کرنیوالوں کے مسائل پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی قیادت معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کی خواہشمند ہے۔