اسلام آباد دھر نے میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی لاہور سے روانگی

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے کسی بھی قیادت کے بغیر پی ٹی آئی کے کارکن لاہور سے قافلے کی شکل میں روانہ ہو گئے،ان کارکنوں میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی۔

اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کے کارکن قذافی اسٹیڈیم میں جمع ہوئے، جہاں سےوہ مختلف گاڑیوں پر قافلے کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہوگئے۔اسلام آباد جانےوالوں میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی۔

تاہم کوئی مرکزی رہ نما اس موقع پر موجود نہ تھا،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھنگڑے ڈالے اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ انہوں نے بتایا کہ قیادت کے فیصلے کے تحت اب ہر ہفتے کسی ایک ضلع سے کارکن اسلام آباد جایا کریں گے۔