اسلام آباد میں فوجی جوانوں کی تعیناتی میں 90 روز کی توسیع

Soldiers

Soldiers

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی میں 90 روز کی توسیع کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد میں فوجی جوانوں کی تعیناتی میں 90 روز کی توسیع کر دی گئی ، 350 فوجی جوان سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔

اس سے قبل فوجی جوانوں کی تعیناتی کی مدت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے نیکٹا کو خط لکھا تھا جس میں فوجی جوانوں کی تعیناتی میں توسیع کی سفارش کی تھی۔

محرم الحرام میں فوجی جوان کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے سٹینڈ بائی رہیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے فوجی جوانوں کی تعیناتی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔