ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) گلیانہ چوک میں بھی اسلام آباد دھرنا کی حمایت میں احتجاجی جلوس۔ گلیانہ چوک کو زبردستی بلاک کر دیا گیا۔عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس تھانہ گلیانہ کے تمام اہلکار غائب تھانہ خالی ہو گیا۔
تین چار گھنٹے کے روڈ بلاک کے دوران کوئی پولیس اہلکار نہ پہنچ سکا ۔حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی ۔زاہد حامد سے استعفی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کا تمام عملہ بھی پولیس اسٹیشن سے غائب ہو گیا ۔جبکہ پولیس اسٹیشن رابطہ کرنے کے باوجود کوئی پولیس اہلکار گلیانہ چوک میں مظاہرین اور گاڑیوں کی آمد ورفت کا تسلسل قائم رکھنے کے لئے نہ پہنچ سکا ۔لوگ شدید پریشانی میں مبتلا رہے ۔جبکہ ایدھی سمیت دوسری ایمبولینس سروس کو بھی چوک سے گزرنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔جبکہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ آرمی کے کانوائے کو بھی بڑی مشکل سے گزرا گیا۔
پولیس کو چاہیے کہ گلیانہ چوک اور کھاریاں کینٹ سے جلال پور جٹاں روڈ کو کسی بھی وقت بند نہ ہونے دیں ۔ کیونکہ ملکی ڈیفنس کی یہ نہیا یت اہم شاہراہ ہے ۔گلیانہ چوک میں احتجاجی مظاہرے میں کچھ مظاہرین نے ڈنڈے بھی اٹھا رکھے تھے ۔