اسلام آباد: غیر معیاری لیبارٹریز، این جی اوز کیخلاف کریک ڈاؤن

islamabad

islamabad

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں کے دوران انسانی جانوں سے کھیلنے والی پانچ لیبارٹریاں سیل کر دی گئیں۔ بیرون ملک سے پیسے لینے والی چار این جی اوز کے دفاتر کو بھی تالے لگا دئیے گئے۔ ان لیبارٹریوں کو غیر معیاری آلات، زائد المعیاد کیمیکلز، غیر تربیت یافتہ اسٹاف اور لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر سیل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے کالعدم انٹرنیشنل این جی اوز سے فنڈز لینے پر چار این جی اوز کے دفاتر بھی سیل کر دئیے۔ دوسری جانب آئیسکو نے راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے اٹھارہ بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔