اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہرالقادری دھرنے کے شرکا سے ملنے کیلئے کنٹینر سے باہر آگئے۔اس موقع پر طاہر القادری نے بدبو سے بچنے کے لیے ایک ہاتھ سے چہرے پر رومال رکھا ہوا تھا۔
اور دھوپ سے بچنے کیلئے دوسرے ہاتھ سے چھتری سنبھالی ہوئی تھی۔ انہوں نے دھرنے کے شرکا کے کیمپوں کا دورہ چہرے پر رومال اور سر پر چھتری رکھ کر ہی کیا۔ دھرنے کے شرکا جس جگہ ٹھہرے ہوئے ہیں۔
وہاں بے حد بدبو ہے اور تعفن اٹھ رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں بچوں ، خواتین اور دیگر دھرنے کے شرکا میں بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔