اسلام آباد میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا

Temperature

Temperature

اسلام آباد (جیوڈیسک) مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان گزشتہ کئی روز سے جاری بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد تک گر گیا ہے۔

ملک میں سب سے زیدہ سردی پارا چنار میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ اور کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی آٹھ ۔ استور اور گوپس منفی چھ ۔ دالبندین، دوش اور ہنزہ منفی پانچ۔ مالم جبہ، اسکردو اور راو لاکوٹ منفی چار۔ مری منفی ایک اور اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران دوران مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع آلود رہنے،چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاروں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔