اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بری امام کےقریب زیرتعمیرعمارت ڈھائی کلو بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔
حساس اداروں کو اطلاعات ملیں تھیں کہ شدت پسند اسلام آباد میں دہشت گردی کامنصوبہ بنارہےہیں، سیکیورٹی اداروں نے شک کی بناء پر بری امام کے قریب زیرتعمیر عمارت پرچھاپہ مارا اور وہاں سے ڈھائی کلوبارودی مواد برآمد کر لیا۔
تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ سیکیورٹی اداروں نے بارودی مواد لیبارٹری بھجوا کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔