اسلام آباد (جیوڈیسک) خفیہ ادارے نے اسلام آباد میں 3 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے جو آزادی مارچ پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک خفیہ ادارے نے اطلاع دی ہے کہ اسلام آباد میں 3 دہشت گرد موجود ہیں اور وہ آزادی مارچ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے 19 اور پاکستان عوامی تحریک کے 4 کارکن بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔