اسلام آباد: ٹیکسٹائل اور فیشن سیکٹر میں خواتین کے لئے سمپوزیم کا انعقاد

Fashion Sector

Fashion Sector

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد یو ایس پاکستان ویمن کونسل نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور امریکی سفارتخانے کے اشتراک سے ٹیکسٹائل اور فیشن سیکٹر میں خواتین کے لئے کاروبار کے مواقع کے عنوان سے گذشتہ روز میں سمپوزیم کا انعقاد کیا، جس میں پورے ملک سے خواتین انٹر پرینورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان ویمن کونسل کی ایگز یکٹو ڈائریکٹر مس سارہ پک نے کہا کہ پاکستانی اور امریکی بزنس مینوں، یونیورسٹیوں اور اداروں کے اشتراک سے پاکستان میں خواتین انٹر پرینورز کی مدد کے لئے مالی اور دوسرے مطلوبہ وسائل کی دستیابی کو آسان بنانے کیلئے کام کیا جارہا ہے، جن میں ہنر مند افراد کی تیاری ، ڈیزائننگ اور دوسرے شعبوں میں خواتین کو ضروری تربیت فراہم کرنا اور خواتین انٹرپرینیورز کا ایسے اداروں کے ساتھ رابطہ بڑھاناہے ،

جو کاروبار کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں، اپنے استقبالہ خطاب میں اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظفر بختاوری نے یو ایس ۔ پاکستان ویمن کونسل کی طرف سے پاکستان میں خواتین انٹر پرینورز کی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے نہ صرف پاکستانی خواتین مالی طور پر مستحکم ہونگی بلکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کوبھی مزید تقویت ملے گی، اس موقع پرسارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار علی ملک نے خواتین کو خود مختار بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امریکہ خواتین انٹرپرینیورز کی تیار کردہ ٹیکسٹائل منصوعات کو پاکستان کیلئے جی ایس پی سکیم میں شامل کرے، جس سے ان کے کاروبار کو بہتر فروغ ملے گا،سمپوزیم میں ممتاز کاروباری خواتین نے اپنے ذاتی کامیاب کاروباری تجربات سے شرکا کو آگاہ کیا۔