اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔آج اسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکا ن ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، بالائی پنجاب، خیبر پختوخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق سب سے بارش بالاکوٹ میں 65 ملی میٹررکارڈ کی گئی۔میاں والی، گجرات اور چنیوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے، تیز بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے لوگوں کو آمدورفت میں پریشانی کاسامناکرنا پڑا۔ خیبرپختون خوا میں بھی بارش جم کے برسی ۔ مالا کنڈ ڈویژن کے علاقوں سوات، چترال، شانگلہ، لوئر دیر اور اپر دیر میں رات بھر بارش ہوتی رہی۔
چترال میں کچھ وقفے کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی ہے جبکہ باقی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ سندھ کے اکثر شہروں میں موسم کافی بہتر ہے ۔ بلوچستان میں چمن، پشين، زيارت، ژوب، موسی خيل ، لورالائی اور دیگر علاقوں میں گرمی بتدريج کم ہو تی جارہی ہے۔
کہيں کہيں ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختوخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔ ژوب، قلات، میرپور خاص اور کراچی ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔