اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ سانحہ راولپنڈی ملک کے لئے بد نما داغ ہے، ذمہ دار عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل کے جہادی آج کے دہشت گرد بن گئے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب نے اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکورٹی اینڈوار کورس کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کی ہائی کورٹ کے جج سے جوڈیشل انکوائری کرا رہے ہیں، حقائق سا منے لانے کے لئے فائنڈنگ کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کے جہادی آج کے دہشت گرد بن گئے ہیں۔
دہشت گردی کا ناسور ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ دوسری جانب ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر نے سانحے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کے ورثا کو پانچ، پانچ لاکھ جبکہ پانچ زخمیوں کو پچھتر پچھتر ہزار روپے کے چیک دیئے۔