اسلام آباد (جیوڈیسک) ٹریفک پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو روک لیا۔ فرض شناسی پر وزیر داخلہ برہم ہو گئے۔ ایس ایس پی ٹریفک اور ایس ایس پی آپریشنز کو طلب کر لیا۔
کورین وفد کی آمد پر پولیس اہلکار نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا۔
وزیر داخلہ کے عملے نے پولیس اہلکار کو بتایا کہ قطار میں چودھری نثار ہیں، فوری راستہ کھولو لیکن فرض شناس پولیس اہلکار نے کہا کہ کورین وفد کی آمد ہے، راستہ نہیں کھولا جا سکتا۔
وزیر داخلہ چودھری نثار معاملے پر برہم ہو گئے اور ایس ایس پی ٹریفک اور ایس ایس پی آپریشنز کو اپنے دفتر طلب کر لیا تاہم پولیس افسران کی وضاحت کے بعد وزیر داخلہ نے انہیں واپس روانہ کر دیا۔