اسلام آباد (جیوڈیسک) حساس اداروں نے سانحہ نانگا پربت میں ملوث اہم ملزم رحیم خان کو اسلام آباد کے نواحی علاقے سے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم اسلام آباد کے نواح میں ایک مدرسے میں موجود ہے جس پر ٹیم نے کار روائی کرتے ہوئے ملزم رحیم خان عرف عزیز اللہ کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کافی عرصے سے اسلام آباد میں رہائش پذیر تھا۔ ملزم کو گلگت بلتستان کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔